اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شناختی کارڈ سے محروم ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو نادرا نے قومی شناختی کارڈ جاری کردیے۔ترجمان نے بتایا کہ کارڈ پرنٹنگ عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہااورنادرا دفاتر 25 جولائی کو دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے، شہری نادرا دفتر سے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔