والد کا پرانا ڈیٹا ریکارڈ میں نہ ہونا نادرا کی غلطی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بخت منیر نے کہاکہ والد کا پرانا ڈیٹا نادرا ریکارڈ میں نہ ہونا نادرا کی غلطی ہے سزا مجھے کیوں دی جارہی ہے جبکہ میں والد کا اصل پرانا شناختی کارڈ پیش کرچکا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کے چکر کاٹ کاٹ کر پریشان بخت منیر نے کہا کہ والد اور والدہ کے پرانے شناختی کارڈ بھی جمع کراچکا ہوں، والد کا پرانا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ میں نہیں آرہا تو نادرا اپنی غلطی کی سزا مجھے کیوں دے رہا ہے جبکہ والدہ کا پرانے شناختی کارڈ کا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ میں موجود ہیں، بخت منیر نے’’ امت‘‘ کو پرانے شناختی کارڈ، ویری فکیشن کے لئے درخواست دہندہ کے کوائف کا فارم اور نادرا کے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کا فارم دکھایا،بخت منیر نے دکھایا کہ والدہ کے پرانے شناختی کارڈ196971-58-115 جو 14 جون 1978 جاری کیا گیا تھا اس کی نادرا ڈیٹا نے تصدیق کردی ہے جس پر انکوائری افسر نے فارم پر لکھ بھی دیا تھا لیکن والد صابر خان کے پرانے شناختی کارڈ نمبر257140-55-516 1کا ڈیٹا ریکارڈ میں نہ ہونے پرانہیں سزا دی جارہی ہے اور 2015 سے شناختی کارڈ کی درخواست روک رکھی ہے۔

Comments (0)
Add Comment