لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے۔ کلثوم نواز اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں۔12 جولائی کو گرفتاری سے ایک روز قبل مریم نواز نے ٹویٹر پر بتایا تھا کہ تیس دن میں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں۔ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے گزشتہ ایک سال سے لندن میں ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔