شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) شانگلہ میں پوسٹ آفس ملازم کی گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد گرفتار کرلیے۔ بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ بیلٹ پیپرز مبینہ طور پرالیکشن میں دھاندلی کیلئے استعمال ہونے تھے۔ تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی دھاندلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پولیس نے 3 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد میں ایک شخص پاکستان پوسٹ آفس کا ملازم ہے۔پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے بیلٹ پیپرزبھیجنے والے امیدوار اور کس پولنگ اسٹیشن پربیلٹ پیپرز استعمال کیے جانے تھے ، یا پھر مزید جعلی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں۔ان تمام پہلوؤں سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔