مانسہرہ میں انتخابی امیدوار کی جیپ کھائی میں گرگئی 4جاں بحق

مانسہرہ(نمائندہ امت)مانسہرہ میں پی کے 34 سے آزاد امیدوار وقار الملک کی جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور وقار الملک سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک کی جیپ چور بانڈہ کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ سردار وقار الملک شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق وقار الملک اپنے انتخابی نشان کی مناسبت سے جیپ پر سوار ہوکر اپنے حلقے کے عوام سے ملنے گئے تھے واپسی پر سیرن ویلی کے مضافاتی علاقے سم الہیٰ منگ کے پہاڑی علاقہ میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدای ٹیمیں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکی تاہم سردار وقار الملک کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ڈسپنسری پہنچایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سردار محمد یوسف ،سردار ظہور احمد ،شاہ عبد العزیزہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں علاج کے لئے ایبٹ آباد روانہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment