انتخابی بے ضابطگی رپورٹ کرنے کیلئے فافن کےسیٹیزن آبزرویشن پورٹل کا اجرا

لاہور (ا ین این آئی) عام شہری بھی انتخابات میں بے ضابطگی کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”فافن “نے اب سیٹیزن آبزرویشن پورٹل کا اجراء کیا ہے جس میں عوام کو شہری مشاہدہ کار بننے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ الیکشن والے دن کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں رپورٹ کرسکیں، اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے شہریوں کو مطلوبہ تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment