لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔خواجہ سراؤں کے ایکریڈیشن کارڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی طرف سے جاری کیے گئے جس پر خواجہ سرا بھی خوشی سے سرشار ہیں۔سیشن جج لاہور نے خواجہ سراء سوسائٹی کے 25 کارکنوں کو الیکشن آبزرور کے کارڈ جاری کیے۔ خواجہ سراء سونیا ناز کا کہنا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور مقرر کیا گیا ہے اور اس ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے دھاندلی کی تو اسے ٹھمکے لگا کر پولنگ اسٹیشن سےباہر پھینک دیں گے۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کئی خواجہ سراء بھی حصہ لے رہے ہیں۔