آج ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جا ئے گی

اسلام آباد (نمائندہ امت) انتخابات کے موقع پرالیکشن کمیشن کے ا حکاما ت کے تحت آج ملک بھر میں بجلی بلا تعطل فراہم کی جا ئے گی اس حوالے سے وزارت توانا ئی نے تمام ا نتظاما ت مکمل کر لیے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پاور ڈویژن نے دو کنٹرول سینٹر بنا دئیے ہیں ،ایک کنٹرول سینٹر اسلام آباد میں جبکہ دوسرا لاہور میں ہوگا،سب ڈویژن لیول پر ایمرجنسی سٹاف ، ٹیمیں تشکیل،پولنگ ڈے پر انڈسٹری کو بجلی فراہمی معطل رہے گی اسلام آباد کنٹرول روم کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری وسیم مختار جبکہ لاہور کے کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل سیکرٹری عامر احمد کریں گے، سیکرٹری پاور ڈویڑن رضوان میمن تمام ملک کی صورتحال کو خود دیکھیں گے جبکہ نگران وزیر توانائی سید علی ظفر کو بھی بجلی کی صورتحال سے وقتاً فوقتاً آگاہ رکھا جائے گا۔پاور ڈویژن نے این پی سی سی اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کو 25جولائی کو ملک بھر میں پولنگ کے دوران اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایات کی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment