عارف علوی کی متحدہ کو دھمکیاں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ کی جانب سے تحریک انصاف پر دھاندلی کےالزامات پر عارف علوی نے متحدہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس آنے والی پرچیوں کے مطابق ہم نے کراچی میں کلین سوئپ کیا ہے ۔عارف علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم نے ہمارے دفتر پر حملہ کیا ،ایم کیو ایم والے حواس باختہ ہوگئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ تسلیم کرلیں کہ کراچی ان کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں ہم ایم کیو ایم ، پی ایس پی جیسی جماعتوں کو ہرادیں یہ بڑی بات ہے ۔ کراچی کے لوگوں کو جس پارٹی سے امیدیں وابستہ تھیں وہ جماعت جیت گئی ۔

Comments (0)
Add Comment