اسلام آ باد ( رپورٹنگ ٹیم ) اسلام آ باد میں الیکشن ڈیو ٹی دینے والےو فا قی پولیس کے اہلکاروں کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی ا ے نہیں ملے گا،ڈیوٹی دینے والے پو لیس اہلکاروں نے اس پر احتجاج کیا ہے۔ وا ضح رہے کہ دیگر سرکاری ملازمین یا سکیورٹی فورسز کے جو لوگ اس الیکشن کے مو قع پرا نتخابی ڈیو ٹیاں دے رہے ہیں ان سب کو ان کے محکموں کی طرف سے ا ضا فی ا لائونس ملے گا۔ وفاقی پولیس اہل کا روں نے ’’امت‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وفاقی پولیس کے انتخابات کے موقع پر ڈیو ٹیاں دینے والے ا ہلکاروں کو بھی دیگر قا نون نا فذ کرنے والے ا دا روں کی طرح خصوصی ا لا ئو نس یا ٹی اے ڈی اے دیا جا ئے ،وفاقی پو لیس کی تو چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہیں لیکن اس کے بدلے کچھ نہیں دیا جا رہا۔