راولپنڈی (رپورٹنگ ٹیم)حلقہ این اے 61میں بعض جگہوں پر الیکشن کمیشن نے ایک خاندان میں پانچ سے سات دیگر لوگوں کے نام بھی ڈال دئیے ، جس کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایف جی بوائز پبلک اسکول نیو چھاؤنی میں ایک شخص محمد طاہر بٹ نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ اس کے خاندان میں زائد ووٹ ڈال دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاندان نمبر69 ہے اس میں چھ ووٹ ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر8 ووٹ بھی رجسٹرڈ کیے گئے ہیں ، جن میں آفتاب حسین وغیرہ شامل ہیں، جنہیں میں نہیں جانتا۔ طاہر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اندر جتنے بھی پولنگ ایجنٹس اور پی او موجود ہے، انہیں بتا آیا ہوں کہ ان لوگوں کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ، یہ سراسر رگنگ ہے ۔