سعیدغنی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور امیدوار پی ایس 104کے امیدوار سعید غنی کو اعظم بستی کے پولنگ اسٹیشن داخلے میں سے روک دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعید غنی کا پولنگ اسٹیشن میں داخلہ انتخابی عملے کے اجازت سے مشروط کر دیا۔ انتخابی عملے کے افسر کا سعید غنی سے مکالمہ بھی ہوا، پولنگ اسٹیشن کے پریزائڈنگ آفیسر سعید غنی سے کہا کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر داخل نہیں ہو سکتے جس پر پی پی صدر کا کہنا تھا کہ انھیں قانون بحیثیت امیدوار کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment