پیمرا نے چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔پیمرا کے مطابق کچھ میڈیا چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا تھا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 7بجے سے قبل انتخابی نتائج میڈیا پر جاری نہیں کیے جا سکتے لیکن کچھ چینلز کی جانب سے 6بجتے ہی انتخابی نتائج جاری کر دیے تھے۔

Comments (0)
Add Comment