نوشہرہ/اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے حلقے این اے 25 اور این اے 28 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ پرویز خٹک کے حامی ووٹرز ووٹ ڈالنے کے بعد پرچیاں لیکر باہر آگئے۔بتایا گیا کہ پرچیوں پر لگنے والی اسٹیمپ پرویز خٹک کے ہاتھ پر لگی ہوئی ہے جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف سنگین ورزی ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری کے باوجود پرچی کیسے باہر آئی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مذکورہ واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرفالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقوں این اے 25اور این اے 28سے بیلٹ پیپرز باہر لانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز باہر لانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور متعلقہ ڈی آر اوز سے رابطہ کرکے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔