ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو کچل دیا

کنگسٹن (امت نیوز) شمرون ویٹ میئر کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ شمرون ویٹ میئر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے، انکو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 272 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بناسکی، تمیم اقبال، شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے، مشفیق الرحیم 68، شکیب الحسن 56 اور تمیم اقبال نے 54 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے روبل الحسین نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 جبکہ مستافیض الرحمن اور شکیب الحسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جب میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 271 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 272 رنز کا ہدف دیا شمرون ویٹ میئر نے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے، پائول نے 44 اور کرس گیل نے 29 رنز بنائے ، بنگلہ دیش کے روبل الحسین نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 جبکہ مستافیض الرحمن اور شکیب الحسن نے دو، دو جبکہ مشرفی مرتضی اور مہدی حسن مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Comments (0)
Add Comment