اب کبھی غلطی نہیں کرونگا-وارنر نے توبہ کرلی

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کا آغاز یکم اگست سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ نیٹ بال کھلاڑیوں کو جدید تربیت دینگے۔ تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ سلیکشن میں چیئرمین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجازالحق، محمد ریاض، محمد راضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل تھے۔ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو کوچز انوار احمد اور شازیہ یوسف تربیت دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment