راولپنڈی(امت نیوز) قومی ایتھلیٹ رابعہ عاشق ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کیلئے سخت محنت جاری ہے، میڈل حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اولمپکس گیمز، ورلڈ انڈور، ایشین انڈور کے علاوہ کئی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں اور اب میرا ہدف ایشین گیمز ہیں جس کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ نیشنل چیمپئن رابعہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ایشین گیمز میں800 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں میڈل جیتنا میرا ہدف ہے اور اس کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں ہوں گے۔