ریوڈی جنیرو(امت نیوز)ٹائٹے 2022ء تک برازیل کے فٹ بال کوچ رہیں گے ،باوجوداس کے کہ ٹیم روس میں عالمی کپ کے کوارٹرفائنل میں حیران کن طور پر باہرہوگئی تھی ،یہ اعلان ملک کے فٹبال فیڈریشن(سی بی ایف)نے گزشتہ روزکیا۔ سی بی ایف نے کوچ کے ساتھ قطرمیں کھیلے جانے والے 2022عالمی کپ کے اختتام تک معاہدے میں تجدیدکی ہے ،یہ بات سی بی ایف نے اپنی ویب سائیٹ پرتحریرکی ہے۔