اکیاسی سالہ جاپانی تن ساز نے سب کو حیران کردیا

ٹوکیو(امت نیوز) دنیا بھر میں 70 اور80 سال کے افراد ہڈیوں اور گھٹنوں کے درد یا دیرینہ امراض کے شکار ہونے لگتے ہیں لیکن 81 سالہ جاپانی شخص اب بھی نہ صرف بہت تندرست ہیں بلکہ باقاعدگی سے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔توشی سوکے کا نازاوا نے اپنی جوانی میں باڈی بلڈنگ کے کئی ایوارڈزجیتے لیکن 34 سال کی عمر میں انہوں نے باڈی بلڈنگ کوخیرباد کہہ دیا اورجسم کی جانب توجہ چھوڑدی۔ کانازاوا نے ورزش چھوڑنے کے بعد غذا میں سب کچھ کھانا شروع کردیا اورسگریٹ اور شراب نوشی بھی شروع کردی۔اپنی پچاسویں سالگرہ کے بعد ایک روزآئینے کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں نے خود سے سوال کیا کہ کیا وہ اب دوبارہ اپنے بدن کو ویسا ہی کسرتی اور بہترین بناسکتے ہیں یا نہیں؟اس کے بعد انہوں نے دوبارہ جمنازیم کا رخ کیا اور محنت شروع کردی۔

Comments (0)
Add Comment