دبئی (امت نیوز) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف بھی تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کی خوشنودی کیلئے سرگرم ہو گئے۔ ماضی میں عمران کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے والےپرویز مشرف کا دبئی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان کی ترقی کے لئے نیت اچھی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیوٹرل ایمپائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں ، فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا، اس کا فیصلہ ابھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں مجاہدہیں اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔