انتخابات پرامن بنانےمیں انتظامیہ کااہم کرداررہا-نگراں وزیرداخلہ

اسلام آ باد (نمائندہ امت) نگران وزیر داخلہ نے کہاہے کہ انتخابات کاپرامن انعقادبڑاچیلنج تھا۔وزات داخلہ کی طرف سےجاری بیان کےمطابق نگران وزیرداخلہ اعظم خان نےپرامن الیکشن کے انعقادپرصوبوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تمام سکیورٹی اداروں نے خوش اسلوبی اور فرض شناسی سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔اسلام آباد اور باقی صوبوں کی انتظامیہ نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اہم کر دار ادا کیا جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Comments (0)
Add Comment