اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کی گاڑی کا موٹر وے پر چالان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات کا ڈرائیور 138 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے بعد موٹر وے پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی کو روک لیا اور ڈرائیور کو 750 روپے جرمانہ کر دیا جسے وزیر اطلاعات نے ادا کیا۔