خیر پور (نمائندہ اُمت) خیرپور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن کو پانچ سال قید وجرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق خیرپور انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج انعام علی ملک کی عدالت نے سی ٹی ڈی سکھر کی جانب سے ایک مقدمہ جس میں ملزم محمد شعیب بروہی پر جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید با مشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے ۔