بھارتی طیارے سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی طیارے ایئر ایشیا انڈیا کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔پولیس نے طیارے میں موجود ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جن پر بچہ جنم دینے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم خاتون نے تردید کی ہے۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں خاتون کا گائنا کولوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد تفتیشی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment