سستی اسکیم کے ذریعے13ارب بٹورنے والے4ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 ارب روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار 4 ملزمان دانش، کامران، غلام فرید اور عبدالناصرکو 5 اگست تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیااور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ سماعت کے موقع پر ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں جعلی کمپنی کےذریعے سستی موٹر سائیکل اسکیم شروع کی اورموٹرسائیکل 25ہزار میں دینے کا وعدہ کیااور اس سلسلے میں ملزمان نے شہریوں سےنہ صرف ایڈوانس رقم وصول کی بلکہ موٹر سائیکل کیلئے مزید 3خریدارلانے کی شرط رکھی ۔اس طرح ملزمان نےشہریوں سے 13ارب روپے سے زائد بٹورے اور کمپنی بند کرکے فرار ہوگئے ملزمان کے فرار پر ایک متاثرہ شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔تاہم عدالت نے ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

Comments (0)
Add Comment