پاراچنار(نمائندہ امت)او سی پاراچناراسپتال میں سہولیات کی کمی اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی غفلت کی وجہ سے آپریشن کے بعد دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف تحقیقات کرکے سخت کارروائی کی جائیگی علامہ احمد علی روحانی نے میڈیا کو بتایا کہ اکیس سالہ جمیلہ جن کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی بچے کی پیدائش کے لئے پاراچنار ہسپتال لائی گئی اور آپریشن کے ذریعے بچہ پیدا ہوا رات کو آکسیجن کی ضرورت پڑی تو کمرہ بند ہونے کی وجہ سے مجبوراً کمرے کا تالا توڑا گیا اور رات کو حسب معمول ہسپتال میں فیمیل ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور صبح تک رات اللہ کے آسرے پر گزاری جبکہ صبح نو بجے کے قریب مریضہ نے دم توڑ دیا علامہ احمد علی روحانی کا کہنا تھا کہ بی بی جمیلہ کے شوہر واجد حسین ایک غریب شخص ہے متعلقہ حکام واقعے کا فوری نوٹس لیں اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کرے پاراچنار ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر حسین سے اس حوالے سے جب میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور عملے کے جو لوگ بھی غفلت کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔