انتخابی نتائج پرتمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں ۔حاصل بزنجو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں بلوچستان میں جو کچھ ہورہا تھاہم نے اسکی نشاندہی پہلے ہی کردی تھی اور نتائج ہماری بات کی تصدیق کردی ہے اب وقت آگیا ہے کہ یہ طے کرنا ہوگا کہ حکومت کس کی ہوگی اور کنٹرول کس کا ہوگا ۔ تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ ان خیالات کاا ظہا ر انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی تقرری کے موقع پر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے ۔موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کی بدترین انتخابات ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے 8حلقوں کے نتائج روک لئے گئے ۔ پولنگ ایجنٹوں کو نکال دیا گیا انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment