کشمیری مجاہدین کے حملے میں 5 بھارتی فوجی زخمی – نوجوان شہید

سرینگر ( خبر ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کےعلاقےبیج بہاڑہ میں مجاہدین کےدستی بم کےحملےمیں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس ( سی آرپی ایف)کےپانچ اہلکارزخمی ہوگئےمیں جبکہ ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پرحملہ بیج بہاڑہ میں زرپارہ کےمقام پرکیاگیاجس میں ابتدائی اطلاعات کےمطابق پانچ اہلکارزخمی ہو گئے۔بھارتی فورسز نےحملہ کوپکڑنےکیلئےعلاقےکامحاصرہ کرکےتلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ کے علاقےسودال میں محاصرےاورتلاشی کی کارروائی کےدوران ایک نوجوان کوشہیدکردیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق،محمداشرف صحرائی، ظفر اکبربٹ، فریدہ بہن جی،شبیراحمد ڈار،محمد اقبال میر ، محمداحسن اونتو، امتیازاحمدریشی اور غلام نبی وار نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری نوجوا ن حق پر مبنی کاز کیلئےاپنی جانیں لٹا رہےہیں اورانکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ روز اسلام آباد قصبےکےعلاقےمہمان محلہ میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں عادل احمد بٹ اور بلال احمد ڈار کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔حریت رہنمامختاراحمد وازہ ایک وفد کے ہمراہ مہمان محلہ گئےاورآزادی پسندشہری نذیر احمدخان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جن کامکان بھارتی فوجیوں نےگزشتہ روزتباہ کیاتھا۔ نوجوانوں کی شہادت پرضلع کولگام کے علاقوں اور اسلام آباد قصبے میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی رہنماؤں بشیر احمد قریشی ، عاشق حسین نارچور اور آصف احمد دادا کی سرینگر اور اسلام آباد میں انکے گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتاری اورانکے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی۔مسلم دینی محاذ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جموں خطے کی ادھمپور جیل کی انتظامیہ وہاں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کو طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ۔

Comments (0)
Add Comment