واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے روسی صدرولادی میرپیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات اگلے برس ماسکوکی انتخابات میں مداخلت کے معاملے کی امریکی تحقیقات مکمل ہونے تک موٴخرکردی ،یہ بات ان کی قومی سلامتی کے مشیرنے گزشتہ روزبتائی۔16جولائی کوہیلسنکی میں پیوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی سربراہی ملاقات پرملک کے اندرشدیدتنقیدکی گئی لیکن وائٹ ہاوٴس نے کہاتھاکہ موسم خزاں میں واشنگٹن میں فالواپ ملاقات کامنصوبہ بنایاجارہاتھا۔ بحرحال وائٹ ہاوٴس کے قومی سلامتی مشیرجان بولٹن نے کہاکہ یہ ملاقات اب 2019ء سے قبل نہیں ہوگی ۔