مانسہرہ ( نمائندہ امت )این اے 13پر مسلم لیگ ن کی شکست کے بعد پی ٹی آئی کی جشن ریلی ۔مخالف نعرہ بازی پر مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کے باہرمسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ،ہوائی فائرنگ اور پتھراوُ شاہنواز چوک میدان جنگ بن گیا ،2کارکن زخمی ۔شاہنواز چوک ،چنار روڈپولیس و پاک فوج کے دستے تعینات ،سردار یوسف کا مظاہرین سے خطاب پرامن رہنے کی اپیل،نتائج مسترد کرکے چیلنج کرنے کا اعلان کردیاکچہری کے اطراف تمام علاقہ سیل پاک فوج کے دستے تعینات ۔اس حوالے سے ملنے اطلاعات مانسہرہ ،این اے 13پر مسلم لیگ ن کی شکست اور صالح محمد کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جشن میں ریلی میں نکالی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے این اے 13کے مرکزی الیکشن آفس کے مخالف نعرہ بازی پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم شروع ہو گیا اس موقع پر دونوں اطراف سے ہوائی فائرنگ اور پتھراوُ کیا گیا جس سے شاہنواز چوک میدان جنگ بن گیا ،اس موقع پر2کارکن زخمی بھی ہوئے ۔شاہنواز چوک ،اورچنار روڈ پولیس و پاک فوج جوانوں نے پہنچ کر بیچ بچاوُکرایا جس کے بعد سردار یوسف موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی اور نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا احتجاج کے بعد ضلع بھرمیں سیکورٹی سخت کر دی گی اور کچہری کے اطراف تمام علاقہ سیل کرکے پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گے ۔