کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحٰہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کے تفتیشی افسر کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتا۔ جس پر عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلا صفائی دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ سرکاری وکیل کے دلائل ابھی باقی ہیں۔