ڈالر20 پیسے کمی کے ساتھ 128 روپے کا ہوگیا

کراچی ( خبر ایجنسیاں) ملک بھرمیں ایک بارپھرڈالرکی قیمت میں کمی اور روپےکی قیمت میں استحکام آنےلگا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20 پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کےبعدانٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 128روپے28 پیسےریکارڈکی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان میں جمہوری حکومت کےقیام کےبعدروپے کی قیمت میں مزید استحکام اورڈالرکی قیمت میں مزیدکمی آنےکاامکان ہے۔انتخابات میں کپتان کی جیت کواسٹاک مارکیٹ کےسرمایاکاروں نےبھی سراہا، انڈیکس 749پ وائنٹس اوپر چلا گیا اور ڈالر کے مقابلےروپیہ بھی مستحکم ہوا۔ انتخابات کےبعدغیریقینی صورتحال کےخاتمےسے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 749پوائنٹس اضافےسے42ہزار 89پوائنٹس پربند ہوا۔ بروکرز کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی بننے والی نئی حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔ انویسٹرز کا کہنا ہے اگر نئی حکومت وعدے کے مطابق طرز حکمرانی بہتر کرنے کے اقدامات لے گی تو سرمایاکاری کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب آج روپے کے سامنے ڈالر بھی کچھ ہلکا پڑا، عوام کے لیے امریکی کرنسی 1روپے 10پیسے سستی ہو کر 128روپے 90پیسے کی ہوگئی۔

Comments (0)
Add Comment