لاہور سے باپ بیٹاقومی اسمبلی کے رکن منتخب

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار باپ اوربیٹا حریف امیدواروں کو شکست دیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک حلقہ این اے 133سے امیدوار تھے جنہوں نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری کے 75ہزار 731ووٹوں کے مقابلے میں 87ہزار 506ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے صاحبزادے علی پرویز ملک جنہیں مریم نواز کی سزا کے بعد حلقہ این اے 127سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا نے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے66ہزار سے زائد ووٹوں کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔

Comments (0)
Add Comment