ہنوئی (آن لائن)وتینام میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 29 افراد ہلاک جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی پہاڑی صوبہ ین ہائی اورر سن لامیں مزید 29 افراد ہلاک جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تھین ہوا لاؤکائی اور ہواین صوبے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سیزن کے آغاز میں آندھی طوفان کا ملک کے شمالی حصے سمندر سے ٹکرانے اور سال کے آخر تک جنوبی علاقوں کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔