ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں- مرزا سلطان محمود

اسلام آباد(امت نیوز) قومی ہینڈبال ٹیم کے کوچ مرزا سلطان محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ہونگے اور تعلیمی ادارے بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی تنظیموں کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ سکولز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں میں کھیلوں کے تربیتی کیمپوں کا انعقاد کریں اور اسی دوران ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے جس کو پالش کرکے قومی جونئیر تربیتی کیمپوں میں شامل کرکے تربیت دی جائے۔

Comments (0)
Add Comment