لندن (امت نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے غیر ملکی خبر رساں ادا کو بتایا کہ انگلش کائونٹی میں فٹنس ثابت کردی ہے۔ اب میری پوری کوشش ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی میرا اصل ٹارگٹ ہے۔واضح رہے کہ اظہر علی نے انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کیلئے فاتحانہ ڈیبیوکیا۔ ووسٹرشائرکیخلاف سینتیس اورایک سوپچیس رنزبنائے اورکاؤنٹی کوایک سوچوالیس رنز کی فتح سے ڈویڑن ون میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا۔پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہرعلی نے انگلش کاؤنٹی ڈیبیوپرفتح گرسنچری جڑ دی۔ ڈویڑن ون میں سمرسٹ کی جانب سے اظہرعلی نے ووسٹر شائر کے خلاف ڈیبیو کیا۔سمرسٹ نے پہلی اننگ میں تین سوسینتیس رنزبنائے۔