دبئی(امت نیوز) دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کا منتظر ہے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر سے یواے ای میں شروع ہوگا،گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ 19ستمبر کو شیڈول ہے،اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے میزبان دبئی اسٹیڈیم کے منتظمین بڑی بے تابی سے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔دبئی اسپورٹس سٹی کے صدر خالد الزارونی نے کہاکہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے میچ کیلیے ہم تیاریاں مکمل کررہے ہیں،توقع ہے کہ اسٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملے گی،آفیشلز اس کوشش میں ہیں کہ بڑے میچ کا انعقاد بہترین انداز میں ہو،ہم کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے۔