اسلام آباد(امت نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد میں حنیف عباسی کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے حنیف عباسی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی کو سزا کے بعد پہلی بار شہباز شریف ان کے گھر پہنچے۔