پڈعیدن (نمائندہ امت) بٹگرام کے علاقے میں فوجی جوانوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے شہیدہونے والے فوجی جوان رمیز راجہ سیال کی نمازجنازہ ادائیگی کے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین۔حلقہ قومی اسمبلی 12بٹگرام میں پولنگ کا سامان دے کر واپس آنے والے فوجی جوانوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5شہید فوجی جوانوں میں سے ایک فوجی جوان شہید رمیز راجہ سیال کی میت بٹگرام سے پڈعیدن لائی گئی جہاں شہید فوجی رمیزراجہ کی نمازجنازہ و تدفین ادا کردی گئی نمازجنازہ میں پنو عاقل کے فوج کے افسران ،عزیز و اقارب شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت شہید فوجی کا جسدخاکی کو فوجی سلام اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان گوٹھ حاجی راجہ سیال میں سپردخاک کیا گیا۔ متوفی کی گزشتہ سال شادی ہوئی تاہم بچے نہیں تھے۔