امریکی پادری کی رہائی کیلئے ٹرمپ کی ترکی کو پابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو فوجی بغاوت پر گرفتار امریکی پادری اینڈریو برونسن کو رہا نہ کرنے پر سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پادری ایک نفیس انسان و اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والا شخص ہے جسے ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔اپنے عقیدے پر کاربند معصوم شخص کو جلد رہا کیا جانا چاہئے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی اینڈریو برونسن کی رہائی کیلئے ایسی ہی سخت زبان استعمال کر چکے ہیں۔اینڈریو برونسن کو 2016میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کرنے والوں سے تعاون کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔بدھ کو ترک عدالت امریکی پادری کو جیل سے گھر منتقل کر کے نظربند رکھنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment