سیکٹر جی 6گھر میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 4 جا ں بحق

اسلام آباد( نمائندہ امت)وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی سیکس ون میں شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق ہوگئے جن میں تین بہن بھائی اور نانی شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی سکس ون میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث 3بچوں سمت 4افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بچوں کی والدہ کو شدید زخمی حالت میں برن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21سالہ عائشہ ناصر،18سالہ آمنہ ناصر،12سالہ عبداللہ ناصر اور نانی بلقیس بیگم شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔مقدمے کے تفتیشی مہر نصرت کا کہنا ہے کہ پولیس نے وقوعہ کا دورہ کر کے تفتیش مختلف زاویوں سے کی ہے اور ہمسایوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں جس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

Comments (0)
Add Comment