جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیرمیں مظالم کیخلاف بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جوہانسبرگ آمدپراحتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مودی دہشتگرد اور گو مودی گو کے نعرے لگائے، مقامی لوگوں نے بھی کشمیریوں کا ساتھ دیا۔دنیا کی پانچ اقتصادی طور پر ابھرتے ہوئے ملکوں کی تنظیم برکس کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ بھارتی وزیراعظم مودی کی آمدپرسینڈٹون کنونشن سنٹر کےباہرسینکڑوں افرادنےبھرپوراحتجاج کیا۔کشمیریوں اورپاکستانیوں کےساتھ مقامی لوگوں نےبھرپورشرکت کر کےکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیا۔شرکانےلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں پر ڈھائے جارہے مظالم کے مناظر دکھائے گئے۔