ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ( ایجنسیاں) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ نگران وزیر قانون کو پیش کیا۔ایڈووکیٹ جنرل امتیاز رشید نے موقف اختیار کیا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے آیا تھا، انتخابات ہو گئے اب عہدے پر نہیں رہنا چاہتا۔ نگران وزیر قانون رضا حیدر رضوی نے امتیاز رشید کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ منتخب حکومت اپنے ایڈووکیٹ جنرل کا انتخاب خود کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment