بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش سیکورٹی رسک قرار

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی پولیس نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو مستقبل کے وزیرِاعظم کے لئے سیکورٹی رسک قرار دے دیا ۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایس پی سٹی نے دورے کے بعد پی ٹی آئی سربراہ کی رہائش گاہ کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنی گالہ کی قریبی پہاڑیوں پر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ تک جانے والے راستے پر بھی اضافی پولیس نفری لگا دی گئی، واک تھرو گیٹس بھی نصب کر دیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment