امید ہے عمران قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے۔ چیئرمین آباد

کراچی (بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کےچیئرمین محمد عارف جیوا نےکہا ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال کر قوم سے کئے وعدے پورے کریں گےاور ملکی معیشت میں مثبت تبدیلی لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا5 برسوں میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ قابل عمل ہےتاہم اگر 5برسوں میں 20سے 25لاکھ گھر بھی تعمیرہوگئے تو اس سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آجائے گیاور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔عارف جیوا نے ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر کی اہلیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں معاشی بصیرت سےبھر پور شخصیت قرار د یااور امید ظاہر کی کہ وہ کمزورملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔ چیئرمین آباد نے ایف بی آرکی تشکیل نو کی تجویز دیتےہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیےٹیکسوں کی شرح میں کمی انتہائی ناگزیر ہے۔

Comments (0)
Add Comment