کراچی (ایجنسیاں)ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نےعمران کوڈاکٹرعافیہ کی واپسی کاوعدہ یاددلایاہے۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرفوزیہ گذشتہ روز”عالمی طبی کانفرنس“ میں شرکت کیلئےبنکاک روانگی کےموقع پرعافیہ موومنٹ کےسپورٹرزسےملاقات میں گفتگو کررہی تھیں۔ڈاکٹر فوزیہ نےکہاکہ عافیہ کی فیملی خواہشمندتھی کہ عام انتخابات کےنتیجےمیں ملک میں عوام سےمخلص ایک غیرتمند،ایماندار،مستحکم اورآئین کی پاسداری کرنےوالی حکومت اوراسمبلیوں میں عوام،ملک اور جمہوریت کیلئےمثبت کردارادا کرنےوالی اپوزیشن قائم ہوجواداروں کومضبوط بنانےپرخصوصی توجہ دیں کیونکہ 2003ء میں کمزور اداروں کی وجہ سےہی سرکاری حکام نےمعصوم عافیہ اوراس کےتین کمسن بچوںکواٹھا کرامریکیوںکےحوالےکردیاتھا جوپہلے عافیہ اوراس کےبچوں کوغیرقانونی طورپرسرحدپارافغانستان اور بعدازاں امریکہ لےگئےتھے۔انہوں نےکہاکہ برطانوی صحافی مریم ایوان ریڈلے کی کاوشوں سےعافیہ کی بگرام افغانستان کےامریکی عقوبت خانےمیں موجودگی کی خبرمنظرعام پرآئی تھی تو ملک میں آمریت کےباوجودعمران خان نےعافیہ کی بےگناہی اوروطن واپسی کےمعاملہ پر انتہائی جراتمندانہ موقف اپنایا تھا۔انہوں نےامیدظاہرکی کہ عمران خان سابقہ حکمرانوں سےمختلف ثابت ہوں گے اور اپنےانتخابی منشورمیں موجودقوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کوواپس لانےکاوعدہ نہیں توڑیں گے۔