لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی نیلام کرنے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور میں 22 مقامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اراضی کی نیلامی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے ایل ڈی اے اراضی پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے مالکان پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اراضی پر کاروبار کرنے والے لوگ اگر شرائط پر پورا اتریں تو ان کو نیلامی کے عمل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ شرائط و ضوابط منظور ہونے کے بعد 15روز کے اندر نیلامی کی جائے۔چیف جسٹس نے ایل ڈی اے سے نیلامی کی شرائط و ضوابط بھی پیش کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کیا کہ نیلامی کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی جائے ۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ مناسب ریٹ پر نیلامی کی جائے، بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment