راولپنڈی ( نمائندہ امت) ٹریفک وارڈن نےڈکیتی ناکام بناکرملزم کوگرفتارکرادیا،اڈیالہ روڈپربینک کےباہرسےگن پوائنٹ پر شہری سےایک لا کھ پچاسی ہزارروپےکی رقم چھین کربھاگ رہاتھا،چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ایس ایس پی محمدبن اشرف نےوارڈن افسران کی بہادری اورفرض شناسی پرشاباش دی اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینےکااعلان کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق وارڈن بلال حسین اڈیالہ روڈ دھاماں موڑ پرڈیوٹی دےرہاتھاکہ اسی اثناء میں 20نمبر چونگی کی جانب سےکلٹس کار کلر گرے نمبر 8748 LZH. خطرناک اندازمیں ڈرائیونگ کرتی آئی۔ وارڈن افسر نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگادی۔ وارڈن نےپیچھاکیااورخواجہ کارپوریشن چوک میں دوسرے وارڈ ن افسرتاج کےتعاون سےگاڑی روک کر ڈرائیور کو پکڑلیا۔اس دوران ٹریفک سیکٹر کے انچارج انسپکٹرریاض بھی موقع پرپہنچ گئے۔ڈرائیورکی چیکنگ کی گئی تومعلوم ہوا کہ وہ بینک سے روپے نکلوانے والےفیصل نامی شہری سےرقم چھین کر بھاگا ہے۔وارڈن افسران نےفوری طور پرمتعلقہ تھانےصدر بیرونی کو وائرلیس کال کرکےموقع پربلوایااور ڈاکورقم سمیت پولیس کےحوالےکیا ۔اس دوران جس شخص سےرقم چھینی گئی تھی وہ بھی موقع پرپہنچ گیا۔ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔