کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوہاٹ سے آنے والے ایف سی اہلکار کو نوسر بازوں نے مار دیا اورلوٹ کرفرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر پر بس سے اترتے ہوئے 50 سالہ مسافر کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ چل بسا ۔ایس ایچ او سہراب گوٹھ راؤ ذاکر نے امت کو بتایا کہ مقتول کی شناخت علی اکبر ولد دلاور حسین کے نام سے ہوئی جو ایف سی کا اہلکار اور خضدار میں تعینات وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے بس میں آیا تھا پولیس کے مطابق علی اکبر کودوران سفر نامعلوم ملزمان نے زہریلی چیز کھلانے کے بعد لوٹا اور بس سے اتر کر فرار ہوگئے تاہم پولیس اس امر کی تفتیش کر رہی ہے کہ مقتول کس بس کے ذریعے کراچی آیا تھا ۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔