اسلام آباد(نمائندہ امت) ترجمان تحریک لبیک پیر اعجازاشرفی نے کہا ہےکہ ہمارے امیدواروں کو غیر قانونی طور پر ہرانے کیلئے نادیدہ قوتوں کے اشاروں پرپریزاڈنگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن قوانین کے مطابق پریذائڈنگ آفیسرنے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے زبردستی نکال دیا گیا۔ پریذائڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسران نے ہمارے امیدواروں کو ووٹوں کی گنتی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی پوزیشن واضح کریں بصورت دیگر ہم بھر پور احتجاج کرکے مینڈیٹ چوروں کو بھی ایسے ہی بےنقاب کریں گے جیسے ختم نبوت کے ڈاکوؤں کو کیا تھا۔